رائے پور:15/مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اڑیسہ کے پنچایت انتخابات میں خراب کارکردگی کے بعد بی ہری پرساد نے پارٹی کے جنرل سکریٹری کے عہدے سے اورایگزیکٹو کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا، اسے بدھ کو پارٹی اعلی کمان نے نامنظور کر دیاہے۔ اب وہ ہی فی الحال چھتیس گڑھ کانگریس کے انچارج رہیں گے۔ بدھ کو چھتیس گڑھ کانگریس صدر بھوپیش بگھیل کے ساتھ بی ہری پرساد بھی راہل گاندھی سے ملاقات کرنے پہنچے تھے۔ قیاس لگائے جا رہے ہیں کہ اسی دوران ان کے استعفیٰ کولے کربحث کی گئی۔ جس کے بعد پارٹی نے ان کا استعفیٰ لینے سے انکارکر دیا۔ اس سے پہلے ہری پرساد کے استعفیٰ کے بعدیہ بحثیں تیزہوگئی تھیں کہ اب ان کی جگہ چھتیس گڑھ کا انچارج کسے بنایا جائے گا۔ سابق مرکزی وزیر مکل واسنک کا نام سامنے بھی آ رہا تھا۔ اتر پردیش اوراتراکھنڈ میں ملی شکست کے بعد منگل کو خاموشی توڑتے ہوئے کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے اس بات کے اشارے دیے تھے کہ وہ جلد ہی نیشنل کانگریس پارٹی میں تبدیلی کریں گے۔ اسے دیکھتے ہوئے چھتیس گڑھ میں تنظیم میں تبدیلی سے انکار بھی نہیں کیاجاسکتا۔ لیکن چھتیس گڑھ کانگریس کے رہنما تبدیلی کی بات کوپوری طرح مستردکررہے ہیں۔ اس بارے میں بگھیل بھی کہہ چکے ہیں کہ سوشل میڈیا میں اس طرح کہ افواہیں چل رہی ہیں لیکن ان پر توجہ دینے کی ضرورت نہیں ہے۔